
اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی و ترقی اسانی وسائل ساجد حسین طوری سے پاکستان میں عراقی سفیر حامد لفتا نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی جس میں فریقین نے دو طرفہ تعلقات اور پاکستانی زائرین بالخصوص عراق میں پھنسے ہوئے زائرین کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے جامع زیارات پالیسی، عراق میں پاکستانیوں کے لیے روزگار کے مواقع اور پاکستانی افرادی قوت کو عراق بھیجنے اور غیر قانونی امیگریشن کو روکنے کے لیے دو طرفہ تعاون بڑھانے کے لیے جلد ایم او یو پر دستخط کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔



