پاکستانتازہ ترین

والڈ سٹی اتھارٹی اور یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

لاہور 4 جنوری () والڈ سٹی اتھارٹی آف لاہور نے یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کے شعبہ ہیومینٹیز کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیئے۔ ایم او یو کا مقصد سیاحت کو فروغ دینا اور طلباء کو پرانے لاہور کے ورثے سے آگاہی فرام کرنا ہے۔ طلباء اس تناظر میں مختلف مطالعات، تحقیق اور سرگرمیاں منعقد کریں گے۔مذکورہ ایم او یو پر کامران لاشاری ڈائریکٹر جنرل ڈبلیو سی ایل اے اور ہیومینٹیز یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کے ڈین ڈاکٹر خالد منظور نے دستخط کیے۔اس ایم او یو کے مطابق طلباء مختلف مطالعاتی اور ثقافتی دوروں کے لیے والڈ سٹی لاہور جائیں گے۔ طلباء ایونٹس اور دیگر سرگرمیوں میں بھی حصہ لیں گے۔

Related Articles

Back to top button