پاکستانتازہ ترین

سی پی پیک کے شاہراتی نیٹ ورک کے بدولت پاکستان کی خطے میں جغرافیافی حیثیت مزید مستحکم  ہو گی۔ نوید اقبال واہلہ 

لاہور 2 جنوری () نیشنل ہائی وے اتھارٹی کےممبر سینٹرل زون نوید اقبال واہلہ نے کہا کہ سی پی پیک کے شاہراتی نیٹ ورک کے بدولت پاکستان کی خطے میں جغرافیافی حیثیت مزید مستحکم  ہو گی اور وطن عزیز نئی اقتصادی ترقی کی دوڑ میں شامل ہو گا۔ معاشی ترقی کے حصول کے اہداف کی یقینی بنانا این ایچ اے کا عزم ہے۔ وطن عزیز کی موجودہ اہم شاہراہوں کو اپ ڈیٹ کرنے کے ساتھ ساتھ نیشنل ٹریڈ کارریڈور کی توسیع اور ماہ رواں میں سکھر- حیدرآباد موٹروے کا سنگِ بنیاد وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے اپنے دستے مبارک سے رکھ دیا ہے۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے زیر اہتمام سلا ا نہ پبلک اسٹیک ہولڈرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل منیجر این ایچ اے محمد نسیم خٹک نے کہا کہ این ایچ اے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے سڑکوں کے قیام اور توسیع پروگرام کے وژن  آگے بڑھا رہی ہے، قومی شاہراہوں کے تحفظ کیلئے ہمیں اور لوڈنگ، تیز رفتاری اور دیگر سفری قباحتوں کو یکسر ختم کر کے محفوظ ترین سفر کو یقینی بنانے کیلئے تمام شراکت داروں کی مشاورت سے نہ صرف نئی قانون سازی میں مدد ملے گی بلکہ نافذ قوانین پر مکمل عمل داری کے اقدامات کو بھی فروغ ملے گا تا کہ ہم عالمی معیار کے روڈ انفراسٹرکچر کے ساتھ ساتھ ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہو کر معاشی اور اقتصادی طور پر ابھر سکیں۔ اس موقع پر عمران علی آغا جنرل مینیجر این ایچ اے پنجاب نارتھ، چودھری افتخار ساجد جنرل مینیجر این ایچ اے پنجاب ساؤتھ، محمد اشفاق ڈائریکٹر مینٹیننس کے پی، اسد خورشید کھوکر جنرل مینیجر (M-4)، منظور اربارب ،وزیر زادہ جنرل مینیجر موٹروے (M-1)، شعیب خٹک جنرل مینیجر ناردرن ایریا، اسد شبیر ڈائریکٹر، شاہد وحید ڈائریکٹر انجینرنگ، غلام شبیر آر ٹی او پنجاب، غلام طاہر آر ٹی او لاہور کے علاوہ اختر خان نیازی آل پاکستان ڈرائیور ایسوسیشن پاکستان، حاجی نوید بٹ صدر آل پاکستان اونر ڈرائیور یونین پنجاب، ملک ظفر اقبال جنرل سیکٹری آل پاکستان ٹرانسپورٹ ایسوسیشن سمیت دیگر مقررین بھی شامل تھے۔ جبکہ خیر مقدمی کلمات محمد نسیم خٹک جنرل مینیجر (RAMD) نے پیش کیے مذکورہ اجلاس میں زیر بحث آیا کہ ملکی تجارت کی نقل حمل کا 85 فیصد انحصار موجودہ شاہراہوں کی بدولت ہے اور نئی مالی سال میں این ایچ اے نے شاہراہوں کی ترقی و توسیع کیلئے خطیر رقم مختص کئے ہے ۔ علاوہ ازیں تزئین و آرائش، مرمت سازی اور بحالی کے لیے فنڈز مختص کیے ہیں تا کہ شاہراہوں کی ترقی و ترجیح کو فروغ مل سکے۔

Related Articles

Back to top button