بین الاقوامیتازہ ترینسیاسیات

کابل کے فوجی ہوائی اڈے کے باہر دھماکہ، متعدد افراد ہلاک

کابل- طالبان کے زیرانتظام وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ اتوار کو کابل میں فوجی ہوائی اڈے کے باہر ہونے والے دھماکے میں متعدد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ ترجمان عبدالنفی تکور نے  بتایا آج صبح کابل کے فوجی ہوائی اڈے کے باہر دھماکہ ہوا، جس کی وجہ سے  متعدد شہری شہید اور زخمی ہوئے،   انہوں نے مزید کہا کہ تحقیقات جاری ہیں۔ انہوں نے دھماکے کی نوعیت یا ہدف کی وضاحت نہیں کی۔ مقامی رہائشیوں نے بتایا کہ صبح 8 بجے سے پہلے بھاری قلعے والے ہوائی اڈے کے ملٹری سائڈ کے قریب ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو سیل کر دیا ہے، اور تمام سڑکیں بند کر دی گئی ہیں۔ طالبان کے زیرانتظام انتظامیہ کو اسلامک اسٹیٹ کے عسکریت پسند گروپ کی طرف سے جاری خونریز شورش کا سامنا ہے، جس نے حالیہ ہفتوں میں کابل میں متعدد اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے، جن میں روسی اور پاکستانی سفارت خانے کے ساتھ ساتھ ملک کے سابق وزیر اعظم کا دفتر بھی شامل ہے۔

Related Articles

Back to top button