پاکستانتازہ ترینسپورٹس

فخر زمان، حارث سہیل ون ڈے کے ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل

لاہور: پاکستان کی عبوری سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کے لیے مزید دو کھلاڑیوں فخر زمان اور حارث سہیل کو ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔ عبوری سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین شاہد آفریدی نے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں نے فہرست میں شامل ہونے سے قبل فٹنس ٹیسٹ پاس کر لیا تھا۔ ان دونوں کھلاڑیوں کے شامل ہونے کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے میچز کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں کی مجموعی تعداد 24 ہو گئی ہے۔ حتمی 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان اگلے ہفتے کیا جائے گا۔  فخر زمان اور حارث سہیل کو آج فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد نیوزی لینڈ کے ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔ آفریدی نے ٹویٹر پر کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں پاکستان کپ بھی کھیل رہے ہیں اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button