
اسلام آباد: قومی سلامتی کمیٹی (این ایس سی) کا خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی سے متعلق اہم فیصلہ ساز فورم کا اجلاس جمعہ کی سہ پہر اسلام آباد میں وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت شروع ہوا۔ اجلاس میں سینئر سول اور عسکری رہنما شریک تھے۔ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔ دونوں کے درمیان یہ ملاقات جنرل ہیڈ کوارٹرز میں کور کمانڈرز کانفرنس کے ایک دن بعد ہوئی جہاں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ایجنڈے پر غالب رہا۔ عسکری حکام کمیٹی کو ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔



