
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ وہ ثابت کر سکتے ہیں کہ پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا اور سنگین مسائل کے باوجود ملک قرض دینے والے دولت مند ممالک کے گروپ پیرس کلب سے رجوع نہیں کرے گا۔
وزیر خزانہ کا یہ بیان بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران سامنے آیا۔



