پاکستانتازہ ترینکاروبار

نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں 18.57 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا۔

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے  بجلی کی قیمتوں میں 18.57 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نومبر 2022 کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 19 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔ نیپرا نے اپنے حکم نامے میں کہا کہ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔ دریں اثنا  ریگولیٹری باڈی نے کراچی میں صارفین کے لیے بجلی کے نرخوں میں 7 روپے 43 پیسے فی یونٹ کمی کی ہے۔ کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمتوں میں 7 روپے 04 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی۔ اس فیصلے سے بجلی صارفین کو 10.61 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔ اس ماہ کے شروع میں  نیپرا نے اکتوبر کے لیے فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کراچی الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی کے نرخوں میں 2.45 روپے فی یونٹ کمی کی تھی۔ نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 88 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی جس پر اتھارٹی نے ٹیرف کی قیمت میں کمی کردی اور نئی قیمتوں کا اطلاق صرف ایک ماہ کے لیے ہوگا۔ اس نے مزید کہا کہ 300 یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر اپ ڈیٹ کردہ نرخوں کا اطلاق نہیں کیا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button