لاہور .وزیر اعلیٰ پنجاب کے ڈی نوٹیفائی کرنے کیخلاف دائر درخواست کا تحریری فیصلہ جاری. لاہور ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ 6 صفحات پر مشتمل ہے,چودھری پرویزالہٰی اور ان کی کابینہ کو عبوری حکم کے طور پر بحال کیا جاتا ہے، تحریری فیصلہ
چودھری پرویزالہٰی کے وکیل نے حلف دیا کہ وہ اسمبلی تحلیل نہیں کریں گے، تحریری فیصلہ کے مطابق گورنر پنجاب کا ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم معطل کیا جاتا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب اور کابینہ اپنی اصل حالت میں بحال کی جاتی ہے، پرویز الہی نے بیان حلفی میں کہا کہ گورنر کو آئندہ سماعت تک اسمبلی تحلیل کرنے کا مشورہ نہیں دوں گا، عدالت کا یہ حکم چودھری پرویز الہٰی کو اعتماد کا ووٹ لینے سے نہیں روکتا، تحریری فیصلہ
عدالت وزیر اعلیٰ پنجاب کو اعتماد کے ووٹ لینے کا پابند نہیں کررہی، درخواست میں اہم قانونی نکات اٹھائے گئے ہیں، درخواست پر متعلقہ فریقین کو نوٹسز جاری کیے جاتے ہیں۔



