پاکستانتازہ ترینسیاسیات

منصور عثمان پاکستان کے اٹارنی جنرل تعینات۔

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے جمعہ کو منصور عثمان کو اٹارنی جنرل آف پاکستان (اے جی پی) تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ انہوں نے اشتر اوصاف علی کی جگہ لی ہے جنہوں نے گزشتہ اکتوبر میں طبی بنیادوں پر عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔ صدر نے ان کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔ قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے اس عہدے کے لیے منصور عثمان کے نام کی منظوری دی تھی۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب پنجاب میں سیاسی بحران پیدا ہو رہا ہے جہاں گورنر بلیغ الرحمان نے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

 

Related Articles

Back to top button