پاکستانتازہ ترین

پنجاب آئی ٹی بورڈ کے زیر اہتمام مسیحی سٹاف کیلئے کرسمس تقریب کا انعقاد.

لاہور ( ) پنجاب آئی ٹی بورڈ کے زیرِ اہتمام ارفع ٹاور میں مسیحی سٹاف کیلئے کرسمس تقریب منعقد ہوئی۔ چیئرمین پی آئی ٹی بی سید بلال حیدر نے مسیحی سٹاف کے ساتھ مل کر کیک کاٹا اور کرسمس کی مبارکباد دی۔ اس موقع پر مسیحی سٹاف کو آدھی تنخواہ بونس دینے کا بھی اعلان کیا گیا۔ چیئرمین بلال حیدر کا کہنا تھا کہ مسیحی ہمارے بھائیوں کی طرح ہیں اور اسلام میں اقلیتوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں ۔تقریب میں ڈائریکٹر جنرل فیصل یوسف‘ ساجد لطیف‘وقار قریشی‘ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نثار احمد‘ وسیم بھٹی‘ صائمہ شیخ اورڈائریکٹر احمد عدیل سرور بھی شریک ہوئے۔

Related Articles

Back to top button