
کراچی- نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ اور تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے بدھ کو کراچی پہنچ گئی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ ٹیم ٹم ساؤتھی کی قیادت میں جمعرات کو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتری۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا کراچی میں شروع ہوگا۔ دوسرا ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری تک ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ بلیک کیپس ٹیسٹ سیریز کے اختتام کے بعد 10 سے 14 جنوری تک کراچی میں تین ون ڈے میچز کھیلیں گی۔



