پاکستانتازہ ترین

بلوچستان کے علاقے خضدار میں دھماکے سے 13 افراد زخمی ہوگئے۔

بلوچستان کے شہر خضدار میں ایک دھماکے میں کم از کم 13 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دھماکا شہر میں عمر فاروق موڑ کے قریب دو طرفہ سڑک پر بارودی مواد کے پھٹنے کے بعد ہوا۔ زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ تمام زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھماکے کی شدت جاننے کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

Related Articles

Back to top button