پاکستانتازہ ترینسیاسیات

موجودہ اسٹیبلشمنٹ غیر سیاسی نہیں۔ فواد چوہدری

فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ موجودہ اسٹیبلشمنٹ غیر سیاسی نہیں۔

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ موجودہ اسٹیبلشمنٹ غیر سیاسی نہیں ہے، تاہم نئی عسکری قیادت کے تحت سیاسی معاملات میں اس کی مداخلت میں کمی آئی ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے فواد چودھری نے دونوں عسکری قیادتوں کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ فرق یہ ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو موصول ہونے والی نامعلوم کالز کی تعداد گزشتہ کئی ماہ کے دوران ہونے والی کالز کے مقابلے میں کافی کم ہوئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے اس بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہ اسٹیبلشمنٹ اسمبلیوں کی تحلیل نہیں چاہتی کیونکہ اس سے سیاسی اور معاشی عدم استحکام بڑھے گا، پی ٹی آئی رہنما نے اسے سیاست میں اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت سے بھی تعبیر کیا۔ ان کا اصرار تھا کہ ایسے خالص سیاسی معاملات کو سیاست دانوں پر چھوڑ دینا چاہیے۔ پی ٹی آئی مسلسل اسٹیبلشمنٹ سے حکومت کو قبل از وقت انتخابات پر مجبور کرنے کا کہہ رہی ہے۔ سابق وزیر اطلاعات نے اپنی بات پر زور دینے کے لیے پارٹی رہنماؤں سینیٹر اعظم سواتی اور شہباز گل کے کیسز کا بھی حوالہ دیا کہ اسٹیبلشمنٹ غیر سیاسی نہیں ہوئی ہے۔

Related Articles

Back to top button