
آکلینڈ: نیوزی لینڈ نے پاکستان کے ساتھ ایک روزہ میچوں کے لیے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا۔ آل راؤنڈر ہنری شپلی کو پہلی مرتبہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔نیوزی لینڈ پاکستان تین ون ڈے کھیلے گی۔ نیوزی لینڈ کے ون ڈے اور ٹیسٹ کپتان کین ولیمسن اور ٹم ساؤتھی فروری کے وسط میں انگلینڈ کی ہوم ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے لیے کوچ گیری سٹیڈ اور شین جرگینسن کے ساتھ کراچی (10، 12، 14 جنوری) میں پاکستان ون ڈے کے بعد وطن واپس پہنچیں گے۔ آکلینڈ ایسز کے بائیں ہاتھ کے کھلاڑی مارک چیپ مین اور اوٹاگو وولٹس کے تیز گیند باز جیکب ڈفی ولیمسن اور ساؤتھی کی جگہ لیں گے۔ لیگ اسپنر ایش سوڈھی اور بلے باز ہینری نکولس کو دونوں سیریز کے لیے واپس بلایا گیا ہے۔



