پاکستانتازہ ترینسیاسیات

الیکشن کمیشن میں خواتین کی مساوی نمائندگی ہوگی: سینیٹ پینل

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے خواتین کو الیکشن کمیشن میں مساوی نمائندگی دینے کے لیے آئین میں ترمیم کی منظوری دے دی۔ اس ترمیم کے مطابق ای سی پی کے چار ارکان میں سے کم از کم دو خواتین ہوں گی۔ سینیٹ پینل، جس کا اجلاس بیرسٹر سید علی ظفر کی سربراہی میں ہوا، نے کچھ اہم آئینی ترامیم پر بحث کی اور بالآخر کمیشن کی نئی تشکیل کی منظوری دی۔ اصل تجویز یہ تھی کہ موجودہ ای سی پی کی تعداد چار سے بڑھا کر آٹھ کر دی جائے، جس میں مردوں اور عورتوں کی مساوی نمائندگی ہو۔

Related Articles

Back to top button