
لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے بدھ کو لاہور میں ریسٹورنٹس رات 10 بجے تک بند کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہر میں سموگ کی بڑھتی ہوئی شدت کو دیکھتے ہوئے تمام کھانے پینے کی دکانیں بند کرنے کی ہدایت کی ہے۔ احکامات کے مطابق ریستوران رات 10 بجے تک عوام کے لیے بند کر دیے جائیں گے، جب کہ اختتام ہفتہ پر بندش کا وقت رات 11 بجے ہوگا۔



