
پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے مراکش کی فٹ بال ٹیم کو فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے پر مبارکباد دی ہے۔ ٹویٹر پر انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ افریقی عرب فٹ بال ٹیم کسی بھی فٹ بال ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچی ہے۔ انہوں نے ٹیم کو مزید کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا مراکش کو فٹبال ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر پرتگال کے خلاف فتح پر مبارکباد۔ پہلی بار کوئی عرب، افریقی اور کوئی مسلم ٹیم فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچی ہے۔ سابق وزیر اعظم نے ٹویٹ میں کہا کہ سیمی فائنل اور اس سے آگے میں ان کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔




