پاکستانتازہ ترینسیاسیات

سیلاب سے متاثرہ پاکستان کے لیے مزید امداد کا وعدہ۔ یورپی یونین کمیشن

نیویارک: یورپی یونین کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیین نے نیویارک میں یونائیٹڈ نیشنل جنرل اسمبلی (یو این جی اے) کے 77 ویں اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں انہوں نے پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا اور سیلاب سے متاثرہ پاکستان کے لیے مزید امداد کا وعدہ کیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے سیلاب سے بڑے پیمانے پر ہونے والے نقصانات پر روشنی ڈالی۔ آب و ہوا کی وجہ سے آنے والے سیلاب سے 14 جون سے اب تک 1,576 افراد ہلاک اور 33 ملین بے گھر ہوئے، گھروں، فصلوں، پلوں، سڑکوں اور مویشیوں کو بہا کر لے گئے اور اندازے کے مطابق 30 بلین ڈالر کا نقصان ہوا۔  اقوام متحدہ سے پاکستانی حکومت نے بھی منگل کے روز ملک کو تباہ کن سیلاب سے نمٹنے کے لیے 160 ملین ڈالر کی اپیل جاری کی تھی۔

 

Related Articles

Back to top button