بین الاقوامیتازہ ترینسیاسیات
ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن یوکرین پر روس کے حملے سے پیدا ہونے والے بحران سے نکلنے کا باوقار راستہ تلاش کرنے پر زور دیا۔

نیو یارک: ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں عالمی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے یوکرین پر روس کے حملے سے پیدا ہونے والے سات ماہ کے بحران سے نکلنے کا باوقار راستہ تلاش کرنے پر زور دیا۔
اردگان نے کہا کہ ہمیں مل کر ایک معقول سفارتی حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے جو دونوں فریقوں کو بحران سے نکلنے کا باوقار راستہ فراہم کرے۔
ترکی کے صدر نے خود کو تنازعہ کے ثالث کے طور پر پیش کیا، اور اناج کی برآمدی ڈیل میں ثالثی کے کردار کی تعریف کی۔
اردگان نے شام کے تنازعے اور آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان تنازعات کے پرامن حل تلاش کرنے پر بھی زور دیا۔



