سی پیک منصوبے کے سبب پاکستان میں تعمیروترقی کے ایک نئے دورکا آغاز ہوا ہے۔
سی پیک نے مقامی لوگوں کے لیے روزگار کے مواقعوں میں اضافہ کیا ہے۔

سی پیک منصوبے کے سبب پاکستان میں تعمیروترقی کے ایک نئے دورکا آغاز ہوا ہے۔ اب تک 22 منصوبوں میں 75,000 ملازمتیں پیدا ہو چکی ہیں جبکہ سی پیک کے آئندہ منصوبوں کے لیے 1.40 بلین ڈالر کی پیشگی ادائیگی ہوئی۔ چین نے پاکستان میں سی پیک منصوبوں پر 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ پاکستان سے چین کو مجموعی طور پر 251.30 ملین ڈالر کی برآمدات ہوئیں، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ ہے۔ چین نے پاکستان کو 2 ارب ڈالر کے سیف ڈپازٹس کی توسیع کردی ہے۔
بیجنگ نے سی پیک کے ذریعے پاکستان میں انفراسٹرکچر اور توانائی کے منصوبوں میں 62 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کرنے کی کوشش کی ہے۔ چینی کمیونسٹ پارٹی (سی سی پی) نے یہ سرمایہ کاری پاکستان میں سیاسی اور معاشی استحکام لائے گی اور بیجنگ کو اپنی گھریلو توانائی کی فراہمی کو محفوظ بنانے میں مدد ملے گی۔ چینی حکام کے مطابق، سی پیک 2030 تک پاکستان میں تقریباً 2.3 ملین ملازمتیں پیدا کرے گا اور مغربی ایشیا سے چین کو برآمدات اور توانائی کی درآمدات کے لیے متبادل راستہ فراہم کرے گا۔ جس سے چین کے مغربی صوبوں کو پاکستان کی گوادر بندرگاہ کے ذریعے اہم عالمی سمندری راستوں سے منسلک کیا جائے گا۔ پاکستان کے پاس سی پیک کے ذریعے جنوبی، مشرقی اور وسطی ایشیا کی معیشتوں سے جڑنے کا موقع ہے۔ پاکستان میں افرادی قوت کو چینی کاروباری اداروں کے ساتھ مشترکہ منصوبوں کے ذریعے تربیت دی جائے گی۔ پاکستانی تاجروں کو مقامی منڈیوں میں چینی مصنوعات کی بدولت بین الاقوامی مارکیٹ سے روشناس کرایا جائے گا۔



