پاکستانتازہ ترینسپورٹس

پاکستان مقابلہ انگلینڈ: پہلا ٹی ٹوئنٹی- انگلینڈ نے پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کو نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں پہلی بار ٹی ٹوئنٹی میچ شکست۔

کراچی: مہمان ٹیم انگلینڈ نے میزبان  پاکستان کو پہلے میچ میں چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔

نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کا ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت۔ میزبان پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئی مقررہ بیس اوورز میں 158 اسکور کیے۔

وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے چھیالیس گیندوں پر 68 اسکور کیے۔ کپتان بابر اعظم 31 اسکور، اور افتخار احمد نے تین چھکوں کی مدد سے 28 اسکور بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے ووڈ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ عادل رشید نے 2، جبکہ سام کرن اور معین علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

انگلینڈ نے ہدف آخری اوور کی دوسری گیند پر چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔ انگلینڈ کی جانب سے الیکس ہلز نے 53 اسکور کیے۔ ہیری بروکس 42 اسکور، بین ڈکٹ 21 اسکور، ملان 20 اسکور بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے عثمان قادر نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ شاہنواز دھانی اور حارث رؤف نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Related Articles

Back to top button