
رومانیہ میں ہونے والے ساتویں کلچر فیسٹیول میں ماس ریسلنگ کے فائنل میں سعد راجپوت نے پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا۔
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے عثمان آباد کے رہائشی سعد راجپوت نے ماس ریسلنگ کے فائنل میچ میں سپین کو 0-2 پوائنٹس سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔
اس موقع پر سعد راجپوت کے والد کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے بڑے فخر کی بات ہے کہ ان کے بیٹے نے پاکستان کا پرچم بلند کیا، پوری قوم کو مبارک ہو۔



