
وزیر اعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔
سمرقند میں منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کے سالانہ اجلاس کے موقع پر ہونے والی اس ملاقات کے دوران دونوں فریقوں نے اقتصادی، تجارتی، رابطے، توانائی، ثقافت اور عوام کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کی خواہش کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔



