
کراچی- صوبائی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے کراچی میں ایک فارماسیوٹیکل کمپنی کے گودام پر چھاپہ مار کر پیناڈول کی 48.3 ملین گولیاں ضبط کر لیں جو مارکیٹ میں مصنوعی قلت پیدا کرنے کے لیے رکھی گئی تھیں۔
ڈرگ انسپکٹر دلاور علی جسکانی نے بتایا کہ اتھارٹی نے کراچی کے ہاکس بے روڈ پر واقع گودام پر چھاپہ مار کر پیناڈول کے 4 ہزار 323 بکس برآمد کر لیے جن میں 48,378,600 گولیاں تھیں۔ ادویات کی کل مالیت تقریباً 250 ملین روپے ہے۔
یہ کارروائی وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو اور سیکریٹری صحت کی ہدایت پر کی گئی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مارکیٹ میں قلت پیدا کرنے کے بعد زیادہ قیمتوں پر فروخت کرنا تھا۔
علی جسکانی نے کہا کہ قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں قلت کے باعث پیناڈول بلیک مارکیٹ میں فروخت ہو رہا ہے۔
جی ایس کے نے ذخیرہ اندوزی کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ باقاعدہ اسٹاک تھا۔ پیناڈول کے مینوفیکچررز نے تصدیق کی کہ کراچی میں ان کے ایک گودام پر چھاپہ مارا گیا۔
تاہم، کمپنی نے دعویٰ کیا کہ حکام کی جانب سے ضبط کیے گئے اسٹاک کا مقصد ملک میں کاروبار کے معمول کے مطابق جاری اور تقسیم کرنا تھا۔ جان بوجھ کر قلت پیدا کرنے کے لیے پیناڈول کی ذخیرہ اندوزی سے متعلق الزامات کو بھی مسترد کردیا۔



