بین الاقوامیتازہ ترین
ہزاروں افراد ملکہ کا تابوت دیکھنے کے لیےقطار میں موجود: ملکہ کا تابوت آج لندن لے جایا جائے گا۔

ملکہ ایلزبتھ کے تابوت کو ایڈنبرا میں ہولی روڈ ہاؤس کے محل سے سینٹ جائلز کتھیڈرل پہنچا دیا گیا ہے جہاں دعائیہ تقریب ہوئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بادشاہ چارلس نے سوم نے اپنے بہن بھائیوں کے ہمراہ تابوت کو لے جانے والے جلوس کی قیادت کی۔ ہزاروں افراد ملکہ کے تابوت کو دیکھنے کے لیے گزشتہ رات سے ہی قطار میں موجود ہیں۔ ملکہ کا تابوت مقامی وقت کے مطابق آج شام پانچ بجے تک کیتھڈرل میں موجود رہے گا جس کے بعد تابوت کو لندن لے جایا جائے گا۔



