بین الاقوامیپاکستانتازہ تریندنیا سے

پاکستان میں سیلاب زدگان کے لیئے بین الاقوامی اداروں نے مدد بیجھنا شروع کر دی۔

پاکستان میں معاشی بدحالی کی بدولت بین الاقوامی اداروں نے سیلاب زدگان کی مدد کیلئے فنڈز فراہم کرنے شروع کیئے۔

بین الاقوامی اداروں نے پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد کے لیئے امداد بیجھنا شروع کر دی ہے۔

ابتدائی رقم مختلف دو طرفہ اور کثیر جہتی عطیہ دہندگان کی جانب سے 500 ملین ڈالر کی ہے۔

ورلڈ بینک نے پاکستان بھر میں تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں سیلاب متاثرین کے لیئے فوری طور پر 350 ملین ڈالر کی فراہمی کا اعلان کیا ہے۔

بینک اس وقت سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کے لیے فوری امداد کے لیے فنڈز فراہم کرنے اور تعمیر نو کی کوششوں میں معاونت کرنے پر توجہ مرکوز کیئے ہوئے ہے کیونکہ پاکستان کی ضرورتیں بہت زیادہ ہیں۔

حکام نے مزید کہا کہ ولڈ بینک وفاقی اور صوبائی حکام دونوں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے، اور موجودہ پورٹ فولیو کے نفاذ اور تقسیم کو تیز کرنے کے لیئے بھی کوشاں ہے۔

مزید برآں، حکام نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ فنڈز کے متوقع بہاؤ کا انحصار ان منصوبوں پر عمل درآمد کی پیشرفت پر ہوگا، بشمول حکام کی جانب سے سیلاب سے پیدا ہونے والی فوری ضروریات کو پورا کرنے کے لیئے درخواست کی گئی کوششوں کے ساتھ ساتھ عالمی بینک کی جانب سے اصلاحات پر پیش رفت پر اور خاص طور پر مالیاتی اور پاور سیکٹر کے شعبوں میں تعاون کر رہا ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بنک بھی سیلاب زدگان کی مالی امداد پر غور کر رہا ہے۔ اس بات کا انکشاف ایشیائی ترقیاتی بینک حکام نے پاکستان فلڈ ریسپانس پلان کے عنوان سے اسلام آباد اور جنیوا میں بیک وقت حکومت پاکستان اور اقوام متحدہ کی جانب سے شروع کیئے گئے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حکام نے بتایا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک فی الحال اس سلسلے میں منصوبے پر کام کر رہا ہے۔

سیلاب سے متعلق امداد کے علاوہ رواں مالی سال میں پاکستان کو 2.3 بلین ڈالر بھی فراہم کیئے جائیں گے۔ یہ فنڈز 30 جون 2023 تک مختلف پروگراموں کے لیئے فراہم کیے جائیں گے۔

عالمی ادارہ خوراک اور برطانیہ کی ترقیاتی ایجنسی نے بھی سیلاب کی امدادی سرگرمیوں کے لیئے ابتدائی مدد کا وعدہ کیا ہے۔

اب تک، مالیاتی اداروں کی طرف سے اعلان کردہ کل امداد $500 ملین ہے۔

Related Articles

Back to top button