پاک چین دوستیپاکستانتازہ ترین

پاکستان ریلوے کو رواں سال چین سے مسافر کوچز کی پہلی کھیپ موصول ہونا شروع ہو جائے گی۔

وفاقی وزیر ریلوے اور ہوا بازی سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان ریلوے کو رواں سال دسمبر میں چین سے 230 نئی مسافر کوچز  کی پہلی کھیپ موصول ہونا شروع ہو جائے گی۔

پاکستان ریلوے کے مطابق یہ کوچز جدید ترین سہولیات سے آراستہ اور آرام دہ ہیں اور 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کے لیے موزوں ہیں۔

نومبر 2020 میں پاکستان ریلوے نے اپنے نظام کو جدید بنانے کے لیے 230 تیز رفتار مسافر کوچز اور 820 مال بردار وینز خریدنے کا فیصلہ کیا۔

پاکستان ریلویز کے ترجمان کے مطابق پہلے مرحلے میں 46 جدید مسافر کوچز خریدی جائیں گی جب کہ دوسرے مرحلے میں 184 ایسی کوچز کیرج فیکٹری اسلام آباد میں تیار کی جائیں گی۔

ترجمان نے کہا کہ مسافر کوچز میں اکانومی اور ایئر کنڈیشنڈ کلاس کے 80 ڈبے، 30 پارلر کاریں اور سامان اور بریک کے لیے 20 وینیں شامل ہوں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ دو سو مال بردار وین درآمد کی جائیں گی، جبکہ ایسی 620 بوگیاں فیکٹری میں تیار کی جائیں گی۔

Related Articles

Back to top button