پاکستانتازہ ترینسپورٹس

پاکستان نے نیدرلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد نو رنز سے شکست دے کر سیریز 0-3 سے اپنے نام کر لی۔

پاکستان نے تیسرے ایک روزہ میچ میں نیدرلینڈ کو شکست دے کر کلین سویپ کر دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم نے آخری ایک روزہ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیدرلینڈز کو نو رنز سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی پاکستان نے نیدرلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں 0-3 سے کلین سویپ مکمل کرلیا۔

نیدرلینڈ کی ٹیم 207 کے مجموعی اسکور کا تعاقب کرتے ہوئے پوری ٹیم 197 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہو گئی۔ وکرمجیت سنگھ اور ٹام کوپر نے نصف سنچریاں بنا کر ہالینڈ کو میچ کے زیادہ تر حصے تک برقرار رکھا۔

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے اچھی باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کی پویلین کی رہ دکھائی، جبکہ محمد وسیم نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ نسیم شاہ بہترین باؤلنگ کی بدولت مین آف دی میچ قرار پائے۔

اس سے قبل میزبان ٹیم نے پاکستان ٹیم کو 206 رنز پر ڈھیر کر دیا، بابر اعظم نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے سب سے زیادہ 91 رنز بنائے۔

بابر اعظم کے علاوہ پاکستان کا کوئی بھی بلے باز اچھی اننگز نہیں کھیل سکا۔ محمد نواز 27 کے اسکور کے ساتھ دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی تھے۔

Related Articles

Back to top button