
لاہور- پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہفتے کے روز اعلان کیا کے تیز رفتار بولر شاہین شاہ آفریدی انجری کے باعث آئندہ ایشیا کپ سے باہر ہو گئے۔
نوجوان 22 سالہ کھلاڑی کو آئندہ 4 سے 6 ہفتوں تک آرام کا مشورہ دیا گیا ہے اور اس وجہ سے وہ ایشیا کپ اور انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے محروم رہیں گے۔
فاسٹ بولر کے ایشیا کپ سے باہر ہونے کے بعد پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کا ٹوئٹر پر ٹرینڈ شروع ہو گیا، کیونکہ شائقین چاہتے تھے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) انہیں شاہین کے متبادل کے طور پر نامزد کرے۔
ٹویٹر پر اپنا نام ٹرینڈ ہونے کو دیکھنے کے بعد عامر نے ایک ٹویٹ پوسٹ کیا، جس میں لکھا: "ٹویٹر پر ایم ٹرینڈ ہو رہا ہے، لیکن کیوں؟”




