بین الاقوامیتازہ تریندنیا سےسیاسیات

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل،یوکرین اور ترکیہ کے صدور کی کیو میں ملاقات۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نےیوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سےکیو میں ملاقات کی۔جس میں تینوں رہنماؤں نے اناج کی برآمدات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں یوکرینی اناج کی برآمدات کے سلسلے کو جاری رکھنے پر اتفاق کیاگیا۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ملاقات کے بعد ایک بیان میں اقوام متحدہ سےمطالبہ کیا کہ وہ ’’ژاپوریزہیا‘‘پاور پلانٹ کی حفاظت کو یقینی بنانےاوراس کی روسی فوجیوں سے مکمل آزادی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرے۔

انہوں نے کہاکہ جوہری پاور پلانٹ پرروسی حملوں اور جاری لڑائی نے بڑے پیمانے پرحادثات کاخدشہ پیداکردیاہے۔

ملاقات میں یوکرینی باشندوں کو روس جلاوطن کرنے، اور روس کے زیر حراست فوجی عملے اور طبی عملے کی رہائی کے بارے میں بھی بات چیت ہوئی۔

Related Articles

Back to top button