
پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید 17 فروری 1951 کو پیدا ہوئے، راشد منہاس نے 14 مارچ 1971 کو پاک فضائیہ کے 51ویں جی ڈی پی کورس میں کمیشن حاصل کیا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق
راشد منہاس کو عظیم قربانی اور ناقابل فراموش شجاعت پر نشان حیدر عطا کیاگیا۔
20 اگست 1971 کو راشد منہاس کی قربانی سے ایک ناقابل فراموش داستان رقم ہوئی، راشد منہاس شہید ہماری آنے والی نوجوان نسل کیلئے مشعل راہ ہیں، ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق راشد مہناس کو شجاعت و قربانی کی علامت کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔



