
برمنگھم۔ کامن ویلتھ گیمز 2022 انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں منعقد ہوئی، جس میں دنیا بھر سے 72 ممالک کے 5054 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ ایونٹ میں 20 مختلف کھیلوں کے 280 میچز منعقد ہوئے۔
برمنگھم۔ کامن ویلتھ گیمز 2022 کا آغاز 28 جولائی کو برمنگھم میں شاندار افتتاحی تقریب سے ہوا، جبکہ اختتامی تقریب 8 اگست کو منعقد ہوئی۔

آسٹریلیا نے 67 گولڈ میڈلز کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ جس میں 57 سلور اور 54 برونز میڈلز شامل ہیں۔ آسٹریلیا کے کل میڈلز کی تعداد سب سے زیادہ 178 رہی۔
میزبان انگلینڈ نے 57 گولڈ، 66 سلور اور 53 برونز میڈلز کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ کل میڈلز کی تعداد 176 رہی۔
کینیڈا 26 گولڈ، 32 سلور اور 34 برونز میڈلز کے ساتھ کل 92 میڈلز حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔
انڈیا 22 گولڈ کے ساتھ چوتھے نمبر پر، جبکہ نیوزی لینڈ 20 گولڈ میڈلز کے ساتھ پانچواں نمبر حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔
ایونٹ میں کل 40 ممالک کے کھلاڑی تمغے حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکے جن میں 26 ممالک کے حصے میں گولڈ میڈلز آ سکے۔ جبکہ 30 ممالک کے کھلاڑی کسی بھی کھیل میں تمغہ نہ جیت سکے۔



