پاکستانتازہ ترینسپورٹس

برمنگھم گیمز 2022۔ پاکستان آٹھ تمغے حاصل کرنے میں کامیاب

برمنگھم۔ برمنگھم گیمز میں پاکستان 2 گولڈ میڈلز کے ساتھ کل آٹھ تمغے حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔ ایونٹ میں اٹھارویں نمبر پر براجمان۔
پاکستان کی جانب سے کل 67 کھلاڑیوں نے ایونٹ کے 12 کھیلوں میں شرکت کی، جن میں 42 میلز اور 25 فیمیلز شامل تھیں۔
پاکستان کی جانب سے جویلین تھرو میں ارشد نے اپنے کیریئر کی بہترین 90.18 میٹر کی تھرو کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا۔ نوح دستگیر بٹ نے ویٹ لفٹنگ کی 109+ کیٹیگری میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔

ریسلنگ کی مينز 86 کلو کی کیٹیگری میں محمد انعام، مینز 125 کلو کی کیٹیگری میں زمان انور اور مینز 74 کلو کی کیٹیگری میں شریف طاہر نے سلور میڈلز اپنے نام کیئے۔
مینز ریسلنگ میں عنایت اللہ اور علی اسد بالترتیب 65 کلو اور 57 کلو کی کیٹگری میں برونز میڈلز جیتنے میں کامیاب ہو سکے۔ جوڈو میں 90 کلو کیٹیگری میں شاہ حسین شاہ نے بھی برونز میڈل اپنے نام کیا۔
پاکستان کی جانب سے 25 فیملز نے ایونٹ کے چھے کھیلوں میں حصہ لیا، لیکن کوئی بھی تمغہ جیتنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

Related Articles

Back to top button