پاکستانتازہ ترینسپورٹس

نوجوان کیوئسٹ احسن رمضان کا اسنوکر چیمپئن شپ میں فاتحانہ آغاز۔

احسن ایونٹ میں پاکستان کے واحد کھلاڑی ہیں۔

پاکستان کے نوجوان کیوئسٹ اور انٹرنیشنل بلیئرڈ اینڈ سنوکر فیڈریشن کے ورلڈ سنوکر چیمپئن احسن رمضان نے امریکہ کے احمد علی السید کو 1-3 سے شکست دے کر ورلڈ گیمز میں فاتحانہ آغاز کیا۔

ملٹی سپورٹس ورلڈ گیمز کا 11 واں ایڈیشن، اولمپک کھیلوں کا ایک بین الاقوامی ایونٹ برمنگھم، الاباما، اور امریکہ میں کھیلا جا رہا ہے۔

اپنے ابتدائی میچ، راؤنڈ آف 16 میں، احسن نے صرف ایک فریم چھوڑ کر اپنے حریف کو آؤٹ کلاس کیا۔

نوجوان پاکستانی کیوئسٹ نے پہلا فریم 31-73 سے جیت کر ابتدائی برتری حاصل کی لیکن امریکی کھلاڑی نے دوسرے فریم میں واپسی کرتے ہوئے 49-58 کے فریم اسکور کے ساتھ میچ برابر کردیا۔

تاہم، وہ احسن کی دوڑ کو نہ روک سکے کیونکہ 16 سالہ پاکستانی نے تیسرا فریم 34-100 سے جیتنے کے لیے 66 کا بریک کھیلا اور 53-74 کے اسکور کے ساتھ بیسٹ آف فائیو فریم کا چوتھا فریم جیت لیا۔

اس فتح کے ساتھ اب احسن نے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ اب وہ 15 جولائی کو کا وائی چیونگ بمقابلہ وین براؤن کے مقابلے کے فاتح سے ملیں گے۔

Related Articles

Back to top button