پاک چین دوستیپاکستانتازہ ترینکاروبار

چینی کمپنی یوٹونگ بس سندھ میں پلانٹ لگائے گی۔

پلانٹ کراچی یا حیدرآباد میں لگایا جائے گا

چینی کمپنی یوٹونگ بس نے جمعرات کو صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن اور یوٹونگ بس کے کنٹری منیجر پال ژانگ کے درمیان ملاقات کے بعد سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ پلانٹ لگانے کی پیشکش قبول کر لی۔

فریقین نے اگلے ہفتے تک اس معاملے کے حوالے سے ایک ٹھوس تجویز تیار کرنے پر اتفاق کیا۔

پلانٹ بظاہر 15 سے 18 ایکڑ اراضی پر تعمیر کیا جانا ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ پلانٹ لگانے کے لیئے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔

شرجیل میمن نے مزید کہا کہ اس منصوبے سے پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام میں بہتری آئے گی۔

وزیر ٹرانسپورٹ کے مطابق اس منصوبے سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری آئے گی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

Related Articles

Back to top button