کرسٹیانو رونالڈو اس موسم گرما میں مانچسٹر یونائیٹڈ چھوڑ سکتے ہیں، یورپ کے دو کلب ان سے معاہدہ کرنے کے لیئے تیار

رونالڈو کے ایجنٹ جارج مینڈس اگلے سیزن سے پہلے رونالڈو کے لیے ایک نئے کلب کی تلاش میں مصروف۔رونالڈو اس موسم گرما میں اب تک مانچسٹر یونائیٹڈ کے ٹرانسفر بزنس سے ناخوش ہیں اور حقیقت یہ ہے کہ وہ اگلے سیزن میں یو ای ایف اے یوروپا لیگ کھیلیں گے۔
پرتگال کے فارورڈ اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو اپنے کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ معاہدہ جون 2023 تک دو سال کا تھا، تاہم وہ اپنے کلب کے ساتھ ناخوش ہیں۔ وہ مانچسٹر یونائیٹڈ کی طرف سے 14 گول اسکور کے ساتھ ٹاپ پر ہیں۔
مانچسٹر یونائیٹڈ سے علیدگی کی ایک وجہ رونالڈو کا کم معاوضہ بھی ہے۔ رونالڈو کو مانچیسٹر یونائیٹڈ کی طرف ایک ہفتے کا 480,000£ معاوضہ وصول ہوتا ہے۔اٹلی کے روما کلب کی طرف سے رونالڈو کو معاہدے کی پیشکش، جو رونالڈو کو اُن کے پرانے ریال میڈرڈ کلب کے مینیجر جوز مورینہو کے ساتھ دوبارہ وابستہ کر سکتا ہے۔
کرسٹیانو رونالڈو کو ایف سی بائرن میونچن کی طرف سے معاہدے کی پیشکش۔ پرتگالی سپر اسٹار کے لیئے جرمنی کے مشہور فٹبال کلب بائرن میونچن کے مینیجر نے اس پر تبادلہ خیال کیا۔ وفد کے مطابق، بائرن میں منتقل ہونا اُن کے لیئے دلچسپ بات ہے۔



