پاکستانتازہ ترین

گوجرانوالہ، فیکٹری میں آگ لگنے سے 2 مزدور جاں بحق

گوجرانوالہ کی تحصیل کامونکی میں فوم بنانے والی ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے دو مزدور جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کا واقعہ موڑ ایمن آباد کے قریب پیش آیا۔ آگ نے چند ہی منٹوں میں فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیوں نے 3 گھنٹوں کے بعد آگ پر قابو پایا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ سے ایک مزدور زخمی بھی ہوا ہے، جسے طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button