تازہ ترینجرم کہانی

شہری نے لوٹ مار کرتے ڈاکوؤں پر گاڑی چڑھا دی، 2 ہلاک

کراچی کے سُپر ہائی وے پر جمالی پل کے قریب ایک شہری نے ڈاکوؤں پر گاڑی چڑھا دی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق شہری کے گاڑی چڑھائی جانے سے دونوں ملزمان موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں ملزمان شہری سے لوٹ مار کر رہے تھے۔

ریسکیو ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کی لاشیں عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

Related Articles

Back to top button