ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن کے تعاون سے صحافیوں اور مزدوروں کو ای او بی آئی سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے لیے سیمینار کا انعقاد

لاہور پریس کلب کے زیر اہتمام یوم مزدور پر ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن کے تعاون سے صحافیوں اور مزدوروں کو ای او بی آئی سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے لیے سیمینار کا انعقاد کیا۔ اس معلوماتی سیمینار کا انعقاد کلب کے صدر ارشد انصاری کی ہدایت پر کیا گیا۔ صدر نے کہا ہے کہ ہم صحافیوں کی سہولت کے لیے ایسے اقدامات کرتے رہیں گے۔سیمینار میں ای او بی آئی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ابوبکر سلیم نے ای او بی آئی کی رجسٹریشن کے طریقہ کار اور رجسٹریشن کرانے کی صورت میں کارکنوں کو حاصل ہونے والے فوائد سے متعلق بتایا۔ ابوبکر سلیم نے صحافیوں کے سوالات کے جواب بھی دیئے۔ ای او بی آئی تین روز تک پریس کلب میں رجسٹریشن کے لیے ڈیسک لگائے گا۔ ڈیسک پر رجسٹریشن کے علاوہ رجسٹرڈ صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے بھی معاونت کی جائے گی. سیمینار میں مزدور رہنما سیدہ غلام فاطمہ نے بھی ای او بی آئی سے متعلق سوالات کیے۔ سینئر صحافیوں خواجہ نصیر ، قمر الزماں بھٹی ، شیر علی خالطی اور سعیداختر نے بھی اس موقع پر معاونت کی۔



