عنایا بیوٹی ہب جوہر ٹائون میں عید ملن تقریب کا انعقاد ۔

عنایا بیوٹی ہب جوہر ٹائون میں عید ملن تقریب کا انعقاد .

آج میں جن خاتون سے آپ کو متعارف کرانے جا رہی ہوں ان کا نام عنایا بھٹی ہے۔ عنایا بیوٹی ہب کے نام سے جوہر ٹائون Q بلاک میں سیلون ہے۔ پندرہ اپریل کو ان کے سیلون میں عید ملن تقریب اور ان کی سالگرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں ملکی سماجی اور نامور شخصیات نے شرکت کی۔ عنایا بھٹی 2013 سے اپنے کام کو مہارت سے آگے بڑھا رہی ہیں۔ بالوں کے حوالے سے بھرپور ماہر ہیں۔ ہزاروں طلباء ان سے ہنر سیکھ چکے ہیں۔ ان کے مستقبل کے عزائم میں ایک کمپنی بنانے کی تشکیل ہے۔ ان کا یہ کہنا ہے کہ شخصیت کو نکھارنے کے لیئے اپنی کیئر کرنا بہت ضروری ہے۔ اس تقریب میں بہت سی خواتین نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔محترمہ فروا افتخار کو بطور چیف گیسٹ مدعو کیا گیا ۔ڈاکٹر زرقا نسیم کی آمد سے جیسے پروگرام میں بہار آ گئی۔ کنول جعفری ، جنت صاحبہ جو آن نیوز کی ڈائریکٹر ہیں اور بہت اچھی ایونٹ آرگنائیزر ہیں انھوں نے میریم ، ردا کے ساتھ شرکت کی۔ رملہ صاحبہ کی آمد اس پروگرام کا خاصہ رہی۔ معروف گلوکارہ اور ہوسٹ ہما عمران کی گائیکی نے بہت زیادہ جوش و خروش اجاگر کیا۔ صوفی سنگر خرم جعفری نے تیرے رنگ رنگ گا کر پروگرام میں رنگ لگا دیے۔ رضوان راحت علی نے بھی شرکت کی۔ موٹر وے پولیس سے انسپیکٹر کرن زمان نے شرکت کی۔ خواتین نے ایک دوسرے کا ساتھ دینے کا اعلان کیا۔ عنایا بیوٹی ہب کا دورہ بھی کیا اور جدید سہولتوں کی تعریف بھی کی۔ عنایا بھٹی اور ڈاکٹر مدیحہ بتول نے سالگرہ کا کیک کاٹا۔ مہمانوں کے لیئے عشائیے کا انتظام کیا گیا۔ ڈاکٹر مدیحہ بتول نے بطور ایونٹ آرگنائیزر کامیاب ایونٹ کیا۔ ہم عنایا بھٹی کو بہت بہت مبارکباد پیش کرتے ہیں۔



