پاکستانتازہ ترینسپیشل رپورٹسیاسیات

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک اور سیکریٹری پیٹرولیم ڈویژن مومن آغا کا سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (SNGPL) کے ہیڈ آفس لاہور کا دورہ ۔ 

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک اور سیکریٹری پیٹرولیم ڈویژن مومن آغا کا سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (SNGPL) کے ہیڈ آفس لاہور کا دورہ

14 اپریل)( )

(لاہور) سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب عامر طفیل نے معزز مہمانوں کا پُرتپاک خیرمقدم کیا اور کمپنی کے امور پر مفصل بریفنگ دی۔

وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے کمپنی کی انتظامیہ سے ملاقات کے دوران سوئی نادرن اور پیٹرولیم سیکٹر کو درپیش اہم چیلنجز پر گفتگو کی اور متعلقہ ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے زور دیا کہ عوام کو گیس کی مؤثر فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیر پیٹرولیم نے گیس سپلائی کو بہتر بنانے اور ترسیلی نظام میں موجود خامیوں کے خاتمے کے لیے جدید اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا۔ اس ضمن میں چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مختلف حکمتِ عملیاں بھی زیر غور آئیں۔

وزیر پیٹرولیم نے ہدایت کی کہ کمپنی کی انتظامیہ اپنی ذمہ داریاں مکمل دیانت، شفافیت اور بھرپور لگن کے ساتھ سرانجام دے۔ اس موقع پر وزیر پیٹرولیم نے پیٹرولیم ڈویژن کی طرف سےکمپنی کو درپیش اہم مسائل کے حل میں مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

 

 

 

 

Related Articles

Back to top button