
*پنجاب یونین آف جرنلسٹ کی نو منتخب باڈی 2025 کا اعلان*
*منصور ملک صدر، ظہیر شیخ سینیئر نائب صدر اور عامر ملک جنرل سیکرٹری منتخب*
لاہور 14فروری : پنجاب یونین آف جرنلسٹ (پی یو جے) کے سال 2025 کے انتخابات کے نتیجے میں بلا مقابلہ متفقہ طور پر منتخب ہونے والے عہدے داران کا اعلان کردیا گیا۔
پی یو جے کے الیکشن کمشنر کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق، صدر کے عہدے پر منصور ملک (ڈان میڈیا گروپ) بلا مقابلہ منتخب ہوئے، جبکہ سینیئر نائب صدر ظہیر شیخ (ڈسکور پاکستان)، نائب صدر ممتاز سلیم لنگاہ (اے پی پی)، جنرل سیکرٹری عامر ملک (جنگ گروپ)، سینیئر جوائنٹ سیکرٹری سید آفاق زیدی (نیو ٹی وی)، جوائنٹ سیکرٹری علی جعفری اور خزانچی کے عہدے پر وقاص خلیل منتخب ہوئے۔
ایگزیکٹو باڈی کے ممبران کی نشستوں پر بلا مقابلہ منتخب ہونے والوں میں عاصم حسین، محمد یوسف، محمد علی، عابد اسلام، مدثر قدیر، اسلم ہیرا، رمضان شیخ، ریحان احمد، ارشد علی، اشفاق منظور، فوزیہ بھٹی، انس ضیا اور فیصل بٹ شامل ہیں۔
پی یو جے کی نو منتخب قیادت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ صحافت کی آزادی اور صحافیوں کے حقوق کی جنگ ہر سطح پر لڑے گی۔
پی یو جے کے چئیر مین احسن ضیاء اور صحافی برادری نے پی یو جے کی نو منتخب قیادت کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔



