
سیکرٹری (ٹی ڈی اے پی ) شیریار تاج کی چیف سیکرٹری پنجاب سے ملاقات، فوڈ اینڈ ایگری مینوفیکچرنگ نمائش پر بات چیت.
لاہور، 21جنوری (قومی وقار ) سیکرٹری ،ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ( ٹڈاپ ) شیریار تاج نے منگل کے روز لاہور میں چیف سیکرٹری پنجاب زاہد زمان سے ملاقات کی اور فروری 2025 میں ہونے والے فوڈ اینڈ ایگری مینوفیکچرنگ ایونٹ کے لیے باہمی تعان پر تبادلہ خیال کیا۔
سیکرٹری ٹی ڈی اے پی نے ملاقات کےدوران پاکستان کے زرعی شعبے کی برآمدات کو فروغ دینے میں اس نمائش کی اہمیت پر زور دیا ۔ انھوں نے کہا کہ پنجاب کی ذرغیز زمین پاکستان کی زراعت کا اہم حصہ ہے،اس زرعی شعبے کی پیدوار کواور مزید بڑھانے اور اس کی عالمی سطح تک رسائی کے لئے ٹی ڈی اے پی، حکومتِ پنجاب کے زرعی محکموں اور اس شعبے سے منسلک نجی اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
سیکرٹری ٹی ڈی اے پی نے چیف سیکرٹری پنجاب کو ہارٹیکلچر ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ پلان (2025-2028) کے بارے میں بھی آگاہ کیا ،جو ٹی ڈی اے پی اپنے ہارٹیکلچر بورڈ کے ذریعے تیار کر رہا ہے۔ انہوں کہا کہ نےاس منصوبہ کو مزید جامع بنانے کے لئے صوبائی حکومت پنجاب کی رائےبہت اہمیت کی حامل ہے۔ سیکرٹری ٹی ڈی اے پی نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی ہارٹیکلچر ایکسپورٹ کی برآمدات کو بڑھانے کے لئے ، ہر اقدام میں صوبائی حکومت کی بھی شمولیت ہو تاکہ ایک متحد لائحہ عمل ہو،اور کوئی کام دوہرایا نا جا رہا ہو اور تما م اداروں کی آپس میں ہم آہنگی کے ساتھ ترقیاتی عمل جاری رہے۔
زاہد زمان ،چیف سیکرٹری پنجاب نے سیکرٹری ٹی ڈی اے پی کے ان اقدام کا خیرمقدم کیا اور یقین دہانی کرائی کہ پنجاب حکومت، زرعی محکمے کے ساتھ مل کر، اس تاریخی نمائش کے انعقاد میں ٹی ڈی اے پی کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔ انہوں نے اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ تعاون زرعی شعبے کو نمایاں طور پر فائدہ پہنچائے گااور اس سے پنجاب کے کسانوں، مینوفیکچررز اور برآمد کنندگان کے لیے کام کرنے کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔
فوڈ اینڈ ایگری مینوفیکچرنگ نمائش کا مقصد ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرنا ہےجہاں زرعی شعبے میں ہونے والے مسائل کو حل کیا جاسکے ، شعبے سے منسلک لوگ آپس میں مل سکیں اور پاکستان کی زرعی شعبے کی صلاحیتوں کو مزید بڑھایا جاسکے ۔