
کشمیر , فلسطین کے عوام کو حق خود ارادیت سے زیادہ عرصہ محروم نہیں رکھا جا سکتا.انسپاڈ کے صدر ڈاکٹر محمد طاہر تبسم ، سکول آف موٹیویشن کے سربراہ کمانڈر ر شوازحسین بلوچ کی گفتگو ۔
اسلام آباد.انسانی حقوق، امن اور مذہبی ہم آہنگی کے لئے متحرک معروف تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈیویلپمنٹ انسپاڈ کے صدر ڈاکٹر محمد طاہر تبسم اور معروف دانشور اور چیف ایگزیکٹو سکول آف موٹیویشن کمانڈر ریٹاہرڈ شاوازحسین بلوچ نے کہا ہے کہ کشمیر اور فلسطین کے عوام کو حق خود ارادیت سے زیادہ عرصہ محروم نہیں رکھا جا سکتا۔ فلسطینی عوام نے اپنی مدد آپ سے طویل جنگ لڑی اور دنیا بھر کے عوام کی ہمدردیاں حاصل کیں لیکن مسلم حکمرانوں کا گھناؤنا کردار افسوس ناک ہے اور سیز فائر پر عمل درآمد خوش آئند قدم ہے۔ تاہم غزہ سے بے گھر ہونے والے لاکھوں ماندانوں کی بحالی اور انکو سہولتیں مہیا کرنے کے لئے اقوام متحدہ، او آئی سی اور دیگر عالمی ادارے اپنا کردار ادا کریں وہ یہاں ایک ملاقات کے دوران آ پس میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ میں اجڑے ہوئے ماحول کو دوبارہ آباد اور تعمیر کرنے کی ہر ممکن کوششیں کی جانی چاہئے اور ان کی تنظیمیں اس معاملے میں دوسری تنظیموں سے مل کر بہر صورت کوئی منصوبہ بندی کریں گی۔ دونوں رہنماؤں نے کشمیر اور فلسطین کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے اور فیصلہ کیا گیا کہ بیرونی ممالک کے ہم خیال اداروں اور بااثر دوستوں کا تعاون بھی حاصل کیا جائے گا۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی صورت حال کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خاتمے، کشمیری قاہدین کی فرضی مقدمات کے ٹحت قید و بند کی رہائی اور معاشرے کی بگڑتی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ کمانڈر شاواز بلوچ نے صدر انسپاڈ کو اپنی نئی شاہع ہونے والی کتاب بھی پیش کی۔ انسپاڈ کے ڈاہریکٹر عقیل خان اور امتیاز حسین بلوچ بھی ملاقات میں موجود تھے۔