پاکستانتازہ ترینخواتین

خواتین کو معاشی طور پر مستحکم  کیے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا ۔خواتین کو معاشی طور پر با اختیار بنانے میں آمور فائونڈیشن اپنا رول ادا کر رہی ہے ، آمور کی چئیر پرسن محترمہ لیلتہ القدر کی کاوشوں کی بہت تعریف ہے۔میاں ایوب

دکھی انسانیت کی خدمت ہی عین عبادت ہے

خواتین کو معاشی طور پر مستحکم  کیے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا ۔خواتین کو معاشی طور پر با اختیار بنانے میں آمور فائونڈیشن اپنا رول ادا کر رہی ہے ، آمور کی چئیر پرسن محترمہ لیلتہ القدر کی کاوشوں کی بہت تعریف ہے ، تقریب میں آمور فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک خاتون کو بائیک دی گئی تاکہ وہ اپنا روزگارقائم کر کے پاؤں پر کھڑی ہو سکے ۔ خواتین کو خودمختار اور با اعتماد بنانا ضروری ہے۔۔ خواجہ سرائوں میں لحاف تقسیم کیے۔میاں محمد ایوب کی آمور فائونڈیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت۔ بائیک کی چابی مہمان خصوصی میاں محمد ایوب کے دست شفقت سے دلوائی گئی۔ میاں ایوب صاحب نے قائد اعظم کی ولادت کا کیک  بھی کاٹا خوشی کا اظہار کیا اور کرسمس کا کیک مسیحی برادری کے ساتھ کاٹا گیا۔ آمور آفس میں خواجہ سرائوں نے بھی شرکت کی۔ ان کو بھی تحائف دیے گئے۔ بلاشبہ یہ بہت با مقصد تقریب تھی جس میں بین امزاہب ہم آہنگی کا درس بھی ملتا ہے۔ معاشرے کے تمام افراد کو مل کر ترقی کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔ آمور فائونڈیشن کی چئیر پرسن کو بہت بہت مبارکباد۔ میاں ایوب نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت ہی عین عبادت ہے انہوں نے نادار اور یتیم بچوں کی کفالت پر زور دیا۔ مذکورہ تقریب میں بچوں میں کپڑے اور دیگر تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔

Related Articles

Back to top button