پاکستانتازہ ترینسیاسیات

وزیراعظم شہبازشریف آج لاہور ہوائی اڈے پر ترکیہ کے لئے امدادی سامان روانہ کریں گے۔

لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف آج لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ترکیہ کے لیے امدادی سامانروانہ کریں گے۔۔ وزیر اعظم کے دفتر کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق 100 ٹن اجناس ترکی بھیجی جا رہی ہیں۔ ترکیہ کے فوجی طیارے انسانی امدادی سامان لینے لاہور پہنچ گئے۔ آج 142 ٹن امدادی سامان ترکیہ بھیجا جا رہا ہے۔ مزید برآں، آج صبح پی آئی اے کے 777 طیارے سے 12 ٹن امدادی سامان لاہور سے ترکیہ روانہ ہو چکا ہے۔ پی آئی اے کی خصوصی پرواز 30 ٹن پاکستانی انسانی امدادی سامان لے کر آج اسلام آباد سے ترکیہ کے لیے روانہ ہوگی۔

Related Articles

Back to top button