پاکستانتازہ ترینسیاسیات

 چیف سیکرٹری کی محکموں کو پیپرلیس ورکنگ شروع کرنیکی ہدایت

لاہور10فروری: پنجاب حکومت نے کفایت شعاری اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے ایک اہم ا قدم اٹھایا ہے اور چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے تمام محکموں کو پیپرلیس ورکنگ شروع کرنے سے متعلق ہدایات جاری کر دیں ہیں۔

اس سلسلے میں کیبنٹ منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم (CMIS) کے تحت صوبائی کابینہ کاپہلا پیپر لیس اجلاس جمعرات کے روز منعقد ہوا۔پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار ٹیبلٹ کے ذریعے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا گیا۔ہرکابینہ اجلاس میں ایجنڈاCMISکے ذریعے آن لائن سرکولیٹ ہوگا اوراس اقدام سے کابینہ اجلاس پر اٹھنے والے لاکھوں روپے کی بچت ہوگی۔

Related Articles

Back to top button