
اسلام آباد: نواز شریف کے ترجمان محمد زبیر نے اس پیشرفت کی تصدیق کی ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ محمد زبیر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شاہد خان عباسی بڑے لیڈر ہیں اور عہدہ چھوڑنے کا ان پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بھی استعفیٰ کی تصدیق کر دی ہے۔ وہ بہت سینئر لیڈر اور سابق وزیر اعظم ہیں۔ پارٹی کو ان کے تجربے کی ضرورت ہے۔ محمد زبیر نے کہا کہ مفتاح اسماعیل اب بھی مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں۔



