پاکستانتازہ ترینسیاسیات

چاول کی برآمدات میں سالانہ 10 فیصدکی کمی۔

مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں چاول کی برآمدات میں  سالانہ  10.24 فیصدکی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکر دسمبر 2022 تک کی مدت میں چاول کی برآمدات سے ملک کو ایک ارب ڈالرکا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 10.24 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چاول کی برآمدات سے ملک کو 1.108 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ دسمبر میں چاول کی برآمدات کاحجم 200.71 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا، جو نومبر میں 168.84ملین ڈالر اور دسمبر2021 میں 277.76 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ مالی سال 2022 میں چاول کی برآمدات کاحجم 2.760 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Related Articles

Back to top button